About The Author

This is a sample info about the author. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Quisque sed felis.

Get The Latest News

Sign up to receive latest news

Sunday, September 12, 2010

کشمیر: بھارت مخالف مظاہرے، کرفیو نافذ

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں عید کے روز بھارت کے خلاف زبردست مظاہروں کے بعد حکام نے ایک بار پھر سرینگر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اتوار کی الصبح ہی شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ تین ماہ سے کشمیر میں مزاحمت کی ایک نئی تحریک نے جنم لیا ہے جس میں ستر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حسین نے بتایا ہے کہ عید کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگ احتجاج میں شریک ہوئے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ اس مزاحمتی تحریک کو کیسے ختم کرے۔
آل پارٹی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جم غفیر بھارت سرکار کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس ریفرنڈم میں یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment