About The Author

This is a sample info about the author. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Quisque sed felis.

Get The Latest News

Sign up to receive latest news

Monday, August 30, 2010

نو بالز کا سکینڈل

No Ball Scandal
برطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے مخصوص مواقع پر دانستہ طور پر نوبال کرانے کے بدلے خفیہ طور پر پیسے وصول کیے ہیں۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اس کے ایک نمائندے نے ڈیڑھ لاکھ پونڈ اس شخص کو دیئے جس نے اسے یقین دلایا کہ دو پاکستانی کھلاڑی چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے سے مخصوص مواقع پر نو بالز کرائیں گے۔

اس دعوے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد لندن پولیس نے ایک پینتیس سالہ شخص کوگرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ لارڈز ٹیسٹ کے دوران شرطوں کے فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ’سپاٹ فکسنگ‘ کا الزام لگائے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر یاور سعید نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ الزامات گمبھیر ہیں تاہم فی الحال یہ صرف الزامات ہی ہیں۔

1 comments:

umar mahmood khan said...

Is it True that pakistani Players taking rupees

Post a Comment